غیر ملکیوں کو لوٹنے پر سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:20

غیر ملکیوں کو لوٹنے پر سعودی شہری گرفتار
ریاض ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء )  ذرائع کے مطابق سعود پولیس نے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے کم عمر مقامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک غیر ملکی کو زد وکوب کر کے اسے لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب پولیس کو ملی تو ملزمان کی گرفتار ی کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

ملزمان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ کافی مشکلات درپیش تھیں مگر ٹیم میں شامل اعلی تربیت یافتہ اہلکار انتہائی مختصر وقت میں ملزم تک پہنچ گئے ۔ گرفتار ملزم کم عمر ہے جسے بچوں کے اصلاحی مرکز میں پہنچا دیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جس کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :