ڈیل سٹین ایک برس دوری کے بعد نومبر میں دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:27

ڈیل سٹین ایک برس دوری کے بعد نومبر میں دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی ..
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے ایک برس دوری کے بعد آئندہ ماہ دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی پر نظریں جما لیں۔

(جاری ہے)

سٹین نے آخری بار گزشتہ سال نومبر میں ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ بائولر آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران کندھے کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی تھی اور ان دنوں وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

سٹین نے تین ہفتے قبل جب جنوبی افریقن سکواڈ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہا تھا کے دوران دوبارہ پریکٹس کا آغاز کیا تھا اور تب سے وہ کیپ ٹائون میں ٹرینرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سٹین نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور اب وہ کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار ہیں، توقع ہے کہ وہ نومبر میں شیڈول جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر کم بیک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :