بھارت، بغیر دروازہ کھٹکھٹائے گھر داخل ہونے پر پنچائیت نے 54 سالہ شخص کو تھوک چٹوایا،خواتین سے پٹائی کروائی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:27

بھارت،  بغیر دروازہ کھٹکھٹائے گھر داخل ہونے پر پنچائیت نے 54 سالہ شخص ..
نالندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست بہار میں بغیر دروازہ کھٹکھٹایے گھر میں داخل ہونے پر پنچائیت نے 54 سالہ شخص کو تھوک کر چٹوایا اور خواتین سے پٹائی بھی کروائی ۔

(جاری ہے)

بہار کے نالندہ ضلع میں 54سال کی مہیش ٹھاکر کو گاوں کے دبنگ شخص کے گھر میں دروازہ کھٹکھٹائے بغیر داخل ہونا مہنگا پڑگیا ۔ ضلع کے نور سرائے تھانہ حلقہ کے اجنورا گاوں میں اجے پور پنچایت کے مکھیا دیا نند مانھی اور گاوں کے دبنگوں نے طالبانی فرمان جاری کرکے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے مہیش ٹھاکر سے نہ صرف زمین پر تھوک پھینک کر چٹوایا بلکہ خواتین کے ذریعہ اس کی چپل سے پٹائی بھی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :