میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل ٹرمپ کی سیکورٹی آفیسر کو دیکھ کر امریکی سینیٹرز اور اعلی عہدیدار چکرا گئے

میلانیا کی ہم شکل متعدد بار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول کی حیثیت سے بھی تقریبات میں شامل ہوئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل ٹرمپ کی سیکورٹی آفیسر کو دیکھ کر امریکی سینیٹرز اور اعلی عہدیدار بھی چکرا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف خاتون اول میلانیا ٹرمپ جہاں اپنے شوہر کو مختلف غیر ملکی دوروں کے دوران محفل میں لوگوں سے ملنے اور ان سے گفتگو کرنے کے طریقے سکھاتی رہتی ہیں تو وہیں میلانیا جیسی ہی ایک اور خاتون ان کی سیکیورٹی کے لیے مصروف عمل رہتی ہیں۔

میلانیا کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون کو دیکھ کر پہلے پہل تو امریکی سینیٹرز اور اعلی عہدیدار بھی چکرا گئے، لیکن بعد ازاں سب کو پتہ چل گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ کی ہم شکل نظر آنے والی خاتون در اصل ان کی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون متعدد بار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول کی حیثیت سے بھی تقریبات میں شامل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :