ایران جامع ایٹمی معاہدے کے فنی معاملات کی پوری طرح پابندی کر رہا ہے ،ٹرمپ کا اعتراف

ایران نے جامع ایٹمی معاہدے میں درج د یگرمعاملات پر عملدرآمد سے پہلو تہی کی،ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کے فنی معاملات کی پوری طرح پابندی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے میں درج دوسرے معاملات پر عملدرآمد سے پہلو تہی کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ تہران جامع ایٹمی معاہدے کے فنی دائر کار کا پابند رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اسی کے ساتھ یہ بھی دعوی کیا کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے میں درج دوسرے معاملات پر عملدرآمد سے پہلو تہی کی ہے۔ ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کو ایک بار پھر دوہرایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دنیا کے چند ایک اسرائیل نواز لیڈروں چھوڑ کر سبھی عالمی رہنماں نے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کے موقف کی کھل کر مخالفت کی ہے۔