نواز شریف پر فرد جرم نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی، مریم نواز

ڈکٹیٹر شپ کا وہ دور یاد آیا جب میں والدہ کے ہمراہ آمر کے خلاف جلسے میں شریک تھی، مریم نواز کا ٹوئٹر بیان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

نواز شریف پر فرد جرم نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی، مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کی خبر نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہسابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کی خبر دیکھ کر آمریت کا دور یاد آگیا ۔مریم نواز نے کہا کہ اس خبر سے مجھے آمریت کا وہ دور یاد آیا جب میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ 1999 میں پشاور میں جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی۔