ندیم افضل چن نے بھائی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ا استعفیٰ بھائی وسیم چن کے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر اخلاقی بنیادوں پردیا،بدستور پیپلز پارٹی قیادت اور جماعت کا وفادار رہوں گا،ندیم افضل چن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

ندیم افضل چن نے بھائی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا،ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ استعفیٰ بھائی وسیم چن کے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر اخلاقی بنیادوں پردیا،بدستور پیپلز پارٹی قیادت اور جماعت کا وفادار رہوں گا،پیپلز پارٹی چیئر مین نے ندیم افغل چن کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں ذمہ درایاں سرانجام دیتے رہنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے بھائی وسیم چن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،استعفیٰ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زررداری کو دیا گیا۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ استعفیٰ بھائی وسیم چن کے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر دیا،استعفیٰ اخلاقی بنیادوں پر دیا اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ،بدستور پیپلز پارٹی قیادت اور جماعت کا وفادار رہوں گا،پیپلز پارٹی چیئر مین نے ندیم افغل چن کا استعفیٰ مسترد کردیا اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے ندیم افضل چن کو ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :