پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فر حت اللہ بابر نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

فرحت اللہ بابر کا استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز ، کمیٹی کے دورہ جی ایچ کیو پر اعتراض تھا،جی ایچ کیو حکام نے حساس معاملات پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے سے انکار کیا ، سینیٹر فر حت اللہ بابر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فر حت اللہ بابر نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ دفاع کمیٹی کے دورہ جی ایچ کیو پر اعتراض تھا،جی ایچ کیو حکام نے حساس معاملات پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے استعفیٰ دیدیا ہے، انکی جگہ فاروق ایچ نائیک کو کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وجوہات نہ پوچھیں کہ استعفیٰ کیوں دیا،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سینیٹ دفاع کمیٹی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،پھر کمیٹی نے ایجنڈے پر جی ایچ کیو حکام کو پارلیمنٹ میں دعوت دی،مگر جی ایچ کیو حکام نے پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات پارلیمنٹ تک نہیں لاسکتے،فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سینیٹ دفاع کمیٹی کے دورہ جی ایچ کیو پر اعتراض تھا۔