مسلم لیگ (ن) کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں ،چند ہفتے رکیں نثار،شہبازاور سعدرفیق بھی نکلیں گے، شیخ رشید

حدیبیہ پیپرز جرائم کی ماں ہے، اسلام آباد میں اسکول بند کردیے کیونکہ شہزادی کیس کیلئے عدالت جارہی ہے،پاکستان میں اسلام کے خلاف سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے،وزیراعظم کو اتنا پروٹوکول نہیں ملتا جتنا نااہل سابق وزیراعظم کو دیا جاتا ہے،حکومت کو عوام سے زیادہ شریف خاندان کی فکر ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کا جلسے سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

مسلم لیگ (ن) کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں ،چند ہفتے رکیں نثار،شہبازاور ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں ،چند ہفتے رکیں چوہدری نثار،شہباز شریف،اور سعدرفیق بھی نکلیں گے، حدیبیہ پیپرز جرائم کی ماں ہے، اسلام آباد میں اسکول بند کردیے کیونکہ شہزادی کیس کے لیے عدالت جارہی ہے۔پاکستان میں اسلام کے خلاف سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے،وزیراعظم کو اتنا پروٹوکول نہیں ملتا جتنا نااہل سابق وزیراعظم کو دیا جاتا ہے،حکومت کو عوام سے زیادہ شریف خاندان کی فکر ہے۔

جمعہ کو شیخ رشید نے لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلام ہے تو ہم ہیں، مسلم لیگ (ن) کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں چند ہفتے رکیں نثار ،شہباز،اور سعدرفیق بھی نکلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اسلام کے خلاف سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے۔حکمران کہتے تھے کہ وہ نہیں ہوں گے تو پاکستان نہیں ہوگا۔وہ کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہوگا آج وہ خود نہیں ہیں عمران خان نے پاناما کیس میں میرا ساتھ دیا۔

یہ کہتے ہیں اتنے چھوٹے سے اقامہ پر نکالا ہے۔ میں آپ کی آواز ہوں،میں نے دھوکا نہیں دیا۔کہا تھا پانامہ کیس میں ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی، اسمبلی میں کہا حلف نامے میں تبدیلی ہوگئی فضل الرحمان کہاں ہے۔ گزشتہ روز گنگارام اسپتال کے باہر ایک ماں نے بچے کو جنم دیا۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرز کا کیس میں نے خودلڑا اور یہ نااہل ہوئے۔

میرے پاس ایک ہی سیاسی پستول تھا۔ حدیبیہ پیپرز جرائم کی ماں ہے۔وزیراعظم کواتنا پروٹوکول نہیں ملتا جتنا نااہل سابق وزیراعظم کو دیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں اسکول بند ہوئے کیونکہ شہزادی کیس کیلئے جارہی ہے۔حکومت ہے جس کو عوام کی نہیں شریف خاندان کی فکر ہے۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کا لحاظ کیا ہے۔ نواز شریف گھبرائیں نہیں اقامہ تو صرف ٹریلر ہے،نواز شریف کو سزائیں ہل میٹل ،لندن فلیٹس پر دی جائیں گی۔ یہ لوگ کبھی کہتے ہیں شیخوں نے پیسے دیے اور کبھی قطری لے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر سستا ہوگیا شیخ رشید استعفیٰ دے ،وہ الگ بات ہے معلوم نہیں سعودی عرب نے انہیں ڈالرز دیے۔شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار کو بھی چیلنج کرتاہوں۔