سی پیک کے تحت سڑکوں کے منصوبوں میں اربوں روپے کی خرد برد کا انکشاف،پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:04

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :سی پیک کے تحت سڑکوں کے منصوبوں میں اربوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہونے پرپیپلز پارٹی نے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیر تعمیر سڑکوں کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں میں 400 ارب کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں شاہراہوں کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا اور ان منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جو سی پیک کے تحت شروع ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :