اوکاڑہ، قصبہ بصیر پور میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:23

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) اوکاڑہ کے قصبہ بصیر پور میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے میڈیا دوران ملاقات بتایا کہ علیٰ الصبح ہیڈگلیشرپر تین مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا رکر دیہاتیوںسے لوٹ مار کی جا رہی تھی اسی دوران اصغر نامی شخص موٹر سائیکل پر سوار خریداری کے لیے شہرکی طرف جارہا تھا تو ملزمان نے اُس کو رکنے کا اشارہ کیا اصغر نے موٹر سائیکل کو بھگانے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اصغر نے موٹر سائیکل روک دی ملزمان نے اس سے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور بی ایس لنک کی طرف فرارہو گئے جس کے بعد اصغرنے ایک راہ گیر سے فون لے کر پولیس کو اطلاع دی کہ ملزمان اُس سے موٹر سائیکل چھین کربی ایس لنک کی طرف بھاگ گئے ہیں اصغر کے شورواویلا کرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور اور قریبی دیہات کے لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ملزمان کا تعاقب کرکے فصل مکئی میں گھیر لیاتو ملزمان اور عوام کے مابین فائرنگ شروع ہوگئی چند منٹ بعد تھانہ بصیرپور کے ایس ایچ او مہر محمدیوسف کی قیاد ت میں پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جس نے دیہاتیوں سے اپیل کی کہ وہ فائرنگ بند کرکے پیچھے ہٹ جائیں تاکہ کسی معصوم شہری کا جانی نقصان نہ ہو اور باآواز بلند ملزمان کو ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردینے کا کہا پولیس ملزمان اور عوام کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعددونوں ا طراف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس پارٹی نے فصل مکئی سے ایک نامعلوم ڈکیت کی نعش پڑی ہوئی دیکھی جو کہ عوام اور ملزمان کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو چکا تھاجس کے پاس سے پسٹل 30بوراور 20عدد گولیاں پڑی ہوئی تھیں جبکہ سٹرک کے کنارے دو عدد موٹرسائیکلیں بھی پڑی ہوئیں ملیں نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوایاگیا۔فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور کی سرابرہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ممکنہ وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کوجلد ازجلد گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے گئی ۔

متعلقہ عنوان :