آمدورفت میں آسانی سے لوگوں کا قیمتی وقت بچانے کیساتھ ذہنی اذیت سے بھی نجات دلائی جاسکتی ہے،سلمان عبداللہ مراد چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ آمدورفت میں آسانی سے لوگوں کا قیمتی وقت بچایا جانے کے ساتھ ان کو ذہنی اذیت سے بھی نجات دلائی جاسکتی ہے اس پر سختی سے عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر مسرور احمد میمن، D.Eفضل محمود گل XENعبد الغنی شیخA.

(جاری ہے)

EEلیاقت مغل رکن کونسل اختر یوسف عارفانی کے ہمراہ سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چئیرمین نے مزید کہا کہ ہم ایسی سوچ نہیں رکھتے کہ سب اچھا ہم نے کیا اور پرانے والوں نے سب کچھ برُا کیا لاپرواہی اور غفلت پچھلے ادوار میں مسلسل ہوئی جس کو متواتر بہتر کررہے ہیں ہم عوام سے منتخب ہوکر آئے ہیں ایسے کام انجام دے رہے ہیں کہ اہلیان ہماری اسکیموں سے بھر پور مستفید ہو رہے ہیں ہم اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے بلا تفریق ہر علاقے میں کام کرا رہے ہیں جس کا کریڈیٹ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جنہوں نے سندھ حکومت کے تمام تر شعبوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کو تیزی سے تکمیل کرے ہم اپنے اختیارات اور بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلیان کے ہر کام کو اہم سمجھ کر مکمل کررہے ہیں رفتار کے ساتھ معیار کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے غفلت برتنے پر خالی کمپنی نہیں متعلقہ افسر کے خلاف بھی بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائیگی قیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع کونسل کی عوام کے ہر مسئلے کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے سر گرم عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :