کراچی ،بغدادی میں پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے گینگ وار کاملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے گینگ وار کا ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ایک رکن شہریار کو گرفتار کرلیا جس سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم ایک دہشت گرد ہے جو قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق عزیر گروپ سے ہے اور اس کی عمر 22 برس ہے۔

متعلقہ عنوان :