معاشی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں سکتا، اور سودی نظام معیشت سے جان چھڑائے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں‘عبدالغفار روپڑی

حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہے ہیں، پاکستانی قوم مزید مہنگائی کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں سکتا، اور سودی نظام معیشت سے جان چھڑائے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہے ہیں، پاکستانی قوم مزید مہنگائی کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ، کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرخود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث ہے حکومت عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہوگا۔ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن ہمارے گھر کے اندر گھس آیا ہے۔حکومت ،پاک فوج اور عوام کو متحد ہوکرہر قسم کی بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :