ایف آئی اے سندھ میں بڑے پیمانے پر ملازمین کے تبادلے کر دیئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے سندھ میں بڑے پیمانے پر ملازمین کے تبادلے کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر ایف آئی اے سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے ایک آفس آرڈر283/2017کے تحت سندھ زون کی40ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف سرکلز میںسب سے زیادہ تبادلے کئے گئے ہیں جن کی تعداد39ہے جبکہ ایک افسر کو سکھر میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیںجن ملازمین کے تبادلے کیئے گئے ہیں ان میں دو انسپکٹرز،12اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،6ہیڈ کانسٹیبل،9کانسٹیبلز،5ایل سی ڈی،2یو ڈی سی،2اے پی ایس اور 2اسسٹنٹ شامل ہیں۔سب سے زیادہ تبادلے ایف آئی اے امیگریشن میں کئے گئے ہیں جن کی تعداد 19ہے۔

متعلقہ عنوان :