بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (کل)سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہوگا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (کل) ہفتہ کو چار بجے سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اسمبلی ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہے گا اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہے اسمبلی اجلاس کے موقع پر خاص طورپر ایم پی اے ہاسٹل اور اسمبلی بلڈنگ کی سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ایم پی اے ہاسٹل اور اسمبلی بلڈنگ میں صفائی کا خصوصی کام جمع کے روز بھی جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :