امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق آج صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:13

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق آج 21اکتوبر دوپہر ایک بجے صوابی گرائونڈ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر ضلع کی کئی اہم شخصیات جماعت اسلامی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی ترجمان ساجد بخاری کے مطابق شمولیتی جلسے سے جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

ساجد بخاری نے کہا کہ جلسہ کے لئے تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کے بیٹھنے کے لئے پنڈال سجایاگیا ہے، یہ جلسہ صوابی کی سیاست کونیا موڑ دے گااورجماعت اسلامی کی قوت اورعوام حمایت کا ثبوت پیش کرے گا۔