گورنر خیبر پختونخوا سے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈویژنل سپرنٹندنٹ پاکستان ریلوے پشاورکی ملاقات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرایس ایم ثقلین نقوی نے گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے گورنرکو یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنرنے یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا ۔دریں اثناء ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے پشاورمحمدحنیف گل نے بھی گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے گورنرکو آگاہ کیا۔