گورنر خیبر پختونخوا کی امجد عزیز ملک کو آئی پی ایس ایشیا کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:10

گورنر خیبر پختونخوا کی امجد عزیز ملک کو آئی پی ایس ایشیا کا بلا مقابلہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے سینئر صحافی امجد عزیز ملک کوایشیائی سپورٹس جرنلسٹس کی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

امجد عزیز ملک کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایشیا کے تیس ممالک کے سپورٹس جرنلسٹس کا نمائندہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونا لائق ستائش اور سارے ملک باالخصوص خیبر پختو نخوا کے لئے گراں قدر اعزاز ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امجد عزیز ملک پاکستان کے سپورٹس جرنلسٹس کی استعداد کار بہتر بنانے اور عالمی سطح پر انہیں متعارف کروانے میں بھی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :