کیپٹل سٹی پولیس کی کارروائی ‘ منشیات فروشی اور جعلی کرنسی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے کاروبار اور جعلی کرنسی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خزانہ حسن خان، اے ایس ائی سید محمد نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 لاکھ 90 ہزار جعلی کرنسی برآمد کی سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ایس پی رورل شفیع اللہ خان گنڈا پور کی نگرانی میں ڈی ایس پی چمکنی عبد السلام خالد اور ایس ایچ او خزانہ حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گرفتار شدہ ملزمان لعل زمان،سجاد اورواجد سے تفتیش کے دوران ثابت کیا کہ مذکورہ جعلی کرنسی 6 لاکھ 90 ہزارروپے اور منشیات کے کاروبار کا آپس میں تعلق ہے۔

مقامی پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف مقامات پر رات گئے چھاپے لگائے جن میں لاکھوں روپے مالیت کے 13 کلو گرام چرس اور مزید 3 لاکھ 70 ہزار پاکستانی جعلی کرنسی اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کو بے نقاب کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :