عارف والا، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات اورقیمتی اشیاء سے محروم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:51

عارفوالا۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات اور سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ٹھٹھئی کے نزدیک مویشیوں کے بیوپاری لطیف احمدسے چار نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر 15 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محمدی ٹائون میں سابقہ ایس ایچ اوصادق ڈوگر کے گھر میں3نامعلوم ڈاکوئوں نے زبردستی گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا-نقدی اور19تولے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ کلمہ چوک میں افتخار علی کی الیکٹرئونکس شا پ کے تالے توڑ کرفیصل ،ندیم ، رمضان نے دو کس ساتھیوںسے ملکر نقدی اور سامان کل مالیت دولاکھ روپے چوری کرلیا ،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :