سرگودھا، پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:51

سرگودھا۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی اور ڈی ایس پی کوٹ مومن عزیز اللہ کے تبادلہ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا اور دونوں افسران کو اعزازی شیلڈ زسے نوازا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمن اور ڈی ایس پی کوٹ مومن عزیز اللہ کے ضلع سرگودھا سے تبادلہ کی صورت میں ان دونوںکے اعزاز میں پولیس ریسٹ ہاوس میںایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن( ر)محمد سہیل چوہدری،ایس ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار ،ایس پی آر آئی بی غلام جیلانی،تمام ایس ڈی پی اوز ضلع سرگودھا،اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی فاروق سلطان اورڈی ایس پی ٹریفک نعیم اللہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں افسران کے آنے والے کیریئر کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں،ان دونوں افسران نے اپنا عرصہ تعیناتی انتہائی شاندارگزارا،ان کی کارکردگی مثالی رہی ہے جو کہ نئے آنیوالے افسران کے لیے مشعل ِراہ ثابت ہو گی، تقریب کے آخر میںریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اختر عباس نے دونوں افسران کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :