برٹش کونسل اسلام آباد اور یونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپسکے مابین معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) برٹش کونسل اسلام آباد اور یونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس کا مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں برٹش کونسل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران چئیرمین یونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس فیصل منظور اور برٹش کونسل کے حکام نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

سی ای اویونیورسٹی آف گجرات سیالکوٹ کیمپس ریحان یونس نے بتایا کے ا س معاہدے کی رو سے برٹش کونسل کے حکام یو او جی سیالکوٹ کیمپس کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کپیسٹی بلڈنگ کے لئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی ضروری ٹریننگ دیں گے، جس سے سیالکوٹ ریجن میں معیاری اعلیٰ تعلیم کو مقامی سطح پر فروغ حاصل ہو گا۔

برٹس کونسل کے ساتھ یہ معاہدہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔