میل نرس کو مردہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:50

میل نرس کو مردہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا
لاپاز( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):بولیویا کے دارلحکومت میں میل نرس کو مردہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مریضہ پھیپھڑوں کے مرض مبتلا تھی جسے علاج کے غرض سے ہسپتال لایا گیا مگر وہ طبیعت بگڑنے کے باعث وہیں انتقال کرگئی ۔ جس کے بعد میت کے لواحقین نے میت کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

شوہر ہسپتال کی کاروائی نمٹانے کے بعد مردہ خانہ میں پہنچا تویہ دیکھ کر اسکے صدمے کی انتہاء نہ رہی کہ مردہ خانہ میں موجود میل نرس اسکی مردہ بیوی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا ہے ۔یہ دیکھ کر شوہر کے شور شرابا کرنے پر باقی لواحقین بھی وہاں جمع ہو گئے اور میل نرس کو پکڑلیا ۔پہلے میل نرس کو اس قبیح حرکت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔جنسی ہوس کا نشانہ بننے والی 28سالہ خاتون اس گھناؤنے فعل کا نشانہ بننے سے ایک گھنٹہ پہلے وفات پا گئی تھی۔27سالہ گرور اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔