Live Updates

پی ٹی آئی کی خواتین کھلاڑیوں کوہراساں کرنےکیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:42

پی ٹی آئی کی خواتین کھلاڑیوں کوہراساں کرنےکیخلاف پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف نے ویمن ہاکی ٹیم میں کوچ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی، تحریک التواء رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم نے جمع کروائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ کھلاڑی سدرہ سعید نے کوچ پر تشدد پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کھلاڑی نے وزیر کھیل کو بھی خط لکھا ہے۔ایسے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے کوچ سعید خان پر الزام عائد کیا ہے کہ کوچ نے مجھے پر تشدد کیا اور ہراساں بھی کیا ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات