سرگودھا پولیس نے دو ملزما ن کو گرفتار کر کے ہزاروں لیٹر شراب برآمد کر لی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پولیس نے دو ملزما ن کو گرفتار کر کے ہزاروں لیٹر شراب برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او سلانوالی عارف حسین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز صفدر حسین، محمد ظفر نے بھاری نفری کے ہمراہ قصبہ کالونی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عمران ولد محمد رشید قوم راجپوت اور محمد رمضان ولد نور محمد قوم آرائیں سکنائے چک122شمالی کو پانچ ہزار لیٹر شراب سمیت گرفتارکرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفتیش مقدمات جاری ہے ۔ ملزمان سلانوالی کے مختلف دیہاتوں میں شراب فروخت کرتے تھے ۔ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ ا وسلانوالی اورانکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر شاباش دی اور نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :