سرگودھا پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے مسعود احمد سکنہ روالپنڈی سے چرس240گرام،تھانہ سٹی پولیس نے سہیل سکنہ پٹھہ منڈی سے شراب20بوتل، طاہر رضا سکنہ 144شمالی سے شراب15بوتل،ظفر اقبال سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے شراب 20بوتل، شاہد پرویز سکنہ گل والا سے ریوالور32بور،تھانہ میانی پولیس نے دانیال مسیح سکنہ میانی سے شراب50بوتل،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد افضل سکنہ چک8شمالی سے شراب18بوتل،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عبدالرحمن سکنہ 168/171شمالی سے شراب5بوتل،سیف اللہ سکنہ 168/171شمالی سے پسٹل30بور، محمد خان سکنہ125شمالی سے شراب5بوتل،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے خالد مسعود سکنہ عزیز بھٹی ٹاؤن سے رائفل444بور معہ9000گولیاں/کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :