فرائض میں غفلت کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او سرگودھا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوسرگودھامحمد سہیل چوہدری نے متعدد پولیس ملازمان جن کومختلف نوعیت کے الزامات پر شوکازنوٹس دیئے گئے تھے اردل روم میں بلا کرمختلف نوعیت کی سزائیں دے دیں ۔ ڈی پی او سرگودھا نے ڈیوٹی سے غفلت ،لاپرواہی برتنے ، تفتیشی افسران کی ناقص تفتیش ، آپریشنل معاملات میں ناقص نگرانی پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیے اوراردل روم میں پیش ہو کر صفائی کا موقع دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا نے ہر پولیس ملازم کی فرداً فرداً بات سن کران کے شوکازنوٹسز کا فیصلہ کیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد اشرف کی ایک سال سروس ضبطی ، سب انسپکٹر ز محمد اسلم، غلام سرور کی ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے ،سب انسپکٹرز سمیع اللہ، ارباب طفیل، محمد سعید ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرزمحمد اقبال، ریاض احمداور فرنٹ ڈیسک پر تعینات پی ایس اے ندا نذیر کو جرمانہ کی سزا دی ،انسپکٹرمحمد بوٹا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بشیر ، ہیڈ کنسٹیبلان ریاض ، نصرت علی اور کنسٹیبلان شہباز، قیصر عباس کو سنشور سزا دی، جبکہ سب انسپکٹرز امان اللہ، خضر حیات،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حق نواز، ارشد، دلشاد کے شوکاز کے جوابات تسلی بخش ہونے پروارننگ دیتے ہوئے شوکاز داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ۔