حکومت عام آدمی کو صحت او رتعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ،چودھری حامد حمید

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو صحت او رتعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ دوردراز اور پسماندہ علاقوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں ورثہ میں ملے ہوئے مسائل کے باوجود عوام کی فلاح وبہبود کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کئے اور محمد نواز شریف نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سے ترقی کا سفر بری طرح متاثر ہوا، میاں محمدنواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو ہٹا دیا گیالیکن وہ اب بھی عوام کے دلوںپر حکمرانی کرتے ہیں انہیں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتاہے ۔