سرگودھا میانوالی سیکشن پر ریلوے ٹرین کی بحالی کیلئے اقدامات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:40

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ ریلوے نے سرگودھا میانوالی سیکشن پر ٹرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے بند کی جانیوالی ٹرینوں کے اجراء کیلئے اقدامات کررہا ہے، پہلے مرحلہ میں مختلف ٹرینیں بحال کی جارہی ہیں، دوسرے مرحلہ میں سرگودھا اور میانوالی سیکشن پر ٹرینوں کو بحال کیا جائیگا جس کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جلد سرگودھا میانوالی سیکشن پر ٹرینوں کا آغاز کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :