ترک صدر نے پاکستان سمیت 7ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دین کرنے کی پیشکش کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:53

ترک صدر نے پاکستان سمیت 7ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دین کرنے کی پیشکش ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت 7ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دین کرنے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں ڈی 8 سمٹ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیاء، ایران ، ملائیشیاء، نائجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ڈی 8گروپ کو آپس میں تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کی تجویزدے دی اور کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے توہماری معیشت ناکام نہیں ہوگی، اس اقدام سے مقامی کرنسی میں تبادلے کی شرح میں اضافہ اور ڈالر کا دبائو کم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب ہم اپنی مقامی اور قومی کرنسی میں تجارت کریں گے تو جیت ہمارے ملک کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :