شامی صدر سے ہمارا اعزاز واپس لیا جائے، فرانس میں مہم کا آغاز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:53

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون نے انٹر نیٹ پر شامی صدر بشار الاسد کو دیئے جانے والے فرانسیسی اعزاز برائے اعلی خدمات کو واپس لینے کے لئے مہم شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کی طرف سے Change.org نامی ویب سائٹ پر اس سلسلے میں ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ شامی صدر سے ہمارا دیا ہوا اعزاز واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ اعزاز سن 2001 میں سابق صدر جیک شراق کی طرف سے بشار الاسد کو دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :