کرپٹ انتخابی نظام سے نجات ،

آزادانہ انتخابات کیلئے صحیح طریقے سے انتخابی اصلاحات ضروری ہے ،عبدالحق ہاشمی عوام کو کبھی بھی اپنی مرضی کے نمائندوں کے انتخاب کرنے کاحق نہیں دیا گیا، جب تک نیک وصالح لوگوں کو منتخب کرکے قیادت نہیں دی جائیگی ترقی وخوشحالی صرف خواب ہی رہیگا، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کرپٹ انتخابی نظام سے نجات اورآزادانہ انتخابات کیلئے صحیح طریقے سے انتخابی اصلاحات ضروری ہے عوام کو کبھی بھی اپنی مرضی کے نمائندوں کے انتخاب کرنے کاحق نہیں دیا گیا ۔ وقت گزاری کیلئے اور بھاری سودی قرضوں کو ملک کو چلانا دانشمندی نہیں ۔

بلوچستان میں بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ،اغواء سمیت لاقانونیت میں اضافہ ہوگیا ہے مقتدرقوتیںآخری موقع ہر سمجھ کر کرپشن میں مصروف ہیں بلوچستان کا ہمیشہ استحصال کیا گیاہے کئی عشروں سے بلوچستان کے عوام پر مسلط مقتدرقوتوں نے عوام وصوبے کو ترقی دینے کے بجائے اقرباء پروری ،پارٹی جیالوں کو نوازنے ،اسامیوں کوفروخت ،تعصب ونفرت میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جب تک نیک وصالح لوگوں کو منتخب کرکے قیادت نہیں دی جائیگی ترقی وخوشحالی صرف خواب ہی رہیگا ۔ نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر 29اکتوبرانٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیکر نوجوانوں کی قیادت کرنے کیلئے آگے آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کوغیرمحفوظ اوربلوچستان میں بدامنی تعصب ونفرت میں اضافہ کرکے اسکو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں کارفرما ہیں۔

دشمن قوتیں پاکستان بلخصوص بلوچستان میں انتشار اور افراتفری کی فضاقائم کرکے سی پیک منصوبہ ناکام بناناچاہتی ہیں جبکہ بھارت کے بعداب امریکہ کی جانب سے بھی اس کی مخالفت سامنے آچکی ہے جوکہ حکومت کی برکس اعلامیے کے بعد دوسری بڑی سفارتی محاذوں پر ناکامی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے ۔

معصوم جانوں اور خاص کرسیکورٹی اداروں پر حملے ملک کے دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی گھنائونی حرکت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اس کے دفاعی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ناقابل تلافی نقصان برداشت کیا ہے مگر یہ کسی المیے سے کم نہیں کہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے امریکہ عالمی برادری میں پاکستان پر دہشتگردوں کی سپورٹ کا الزام لگا کر ہمیںتنہا کرنے کی کوششیں کررہاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی طورپر داخلہ وخارجہ پالیسیوں کو ازسرنوتشکیل دیتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جائے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :