احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل 17 ارب روپے کرپشن کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل 17 ارب روپے کرپشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل 17 ارب روپے کرپشن کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم اقبال زیڈ احمد کے وکیل کی جانب سے بریت اور ریفرنس کالعدم قرار دینے پر دلائل مکمل کرلیئے آئندہ سماعت پر نیب وکیل کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان ذوہیر صدیقی، خالد رحمان اقبال زیڈ احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔