ٹھٹھہ سجاول کی 16ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلسازی سے متعلق کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

ٹھٹھہ سجاول کی 16ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلسازی سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ سجاول کی 16ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلسازی سے متعلق کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں گل حسن نامی سماجی کارکن نے درخواست دائر کی تھی کہ 2007میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد زمینوں کا ریکارڈ جلا دیا گیا تھا ، تپے دار انور نے جعلسازی کرکے ہزاروں ایکڑ زمین اپنے رشتہ داروں کے نام کردی ، میری سولہ ایکڑ زمین بھی غیرقانونی طریقے سے منتقل کردی گئی دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اتنی زمین کیا قبر میں لے کر جائوگے تمہارا کیس تو نیب کے پاس جانا چاہئے ، تپے دار انور کی جانب پرایئویٹ وکیل کرنے پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس نیا پنے ریمارکس میں کہا کہ سرکاری ملازم پر ائیویٹ وکیل کرے تو اندازہ ہوجاتا ہے کتنی گڑبڑ ہے ، عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :