سندھ ہائیکورٹ،پاکستان پیٹرولیم کے لیے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کی رپورٹ چار ہفتوں میں طلب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

سندھ ہائیکورٹ،پاکستان پیٹرولیم کے لیے مہنگے داموں زمین کی خریداری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیٹرولیم کے لیے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کی رپورٹ چار ہفتوں میں طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان پٹرولیم کے لیئے زمینوں کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت کو نیب کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان،ملک عثمان،عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں ریفرنس دائر کرنے کے لیے بھجوا دیا گیا،چئیرمین نیب نئے ہیں مہلت دی جائے، خالد رحمان اور دیگر نے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پی پی ایل کے لیے دوہزار دس میں زمین خریدی،ملزمان نے زمین اصل قمیت سے زاید خریدی،جس سے قومی خزانے کا ایک ارب روپے سے زاید نقصان پہچا،عدالت نے ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کرکے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔