سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون کے سمیت تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون کے سمیت تین ملزمان کے ناقابل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون کے سمیت تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون و دیگر کے خلاف 53 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ ذر شمعون سمیت 3 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کرلی تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ ذر شمعون برطانیہ فرار ہوگیا ہے دو ملزمان اندروملک میں روپوش ہیں ملزم لطیف بروہی کی جانب سے ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بنانے کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا سماعت کے موقع پر ملزمان مصطفی جمال،عبید اللہ پہنور و دیگر پیش ہوئے نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے سی شور دیہہ کورنگی کی 530 ایکڑ زمین کی جعلی اور بوگس انٹریاں کی شاہ زر شمعون و دیگر سرکاری ملازمین نے پرائیوٹ افراد کے ساتھ مل کر اس زمین کے ریکارڈ میں ردو بدل کیا سابق وزیر اعلی سندھ نے بھی اس معاملے کی انکوئری کا حکم دیا تھا شاہ زر شمعون نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔