سندھ ہائیکورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ کی تقرری کیخلاف درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:42

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست پر حکومت کو تفصیلی جواب کیلئے 15 نومبر تک مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں افتخار اعظمی نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹر محمد علی شیخ کی خلاف قانون تقرری کی گئی پھر2016میں چار سال کی توسیع دے دی گئی ، وائس چانسلر کی تقرری کیلئے رائج قانون اور طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا ، ڈاکٹر محمد علی شیخ نے خود اپنی ملازمت میں توسیع کی سفارش کی ، ڈاکٹر محمد علی شیخ کی تقرری کا معاملہ نہ ہی سرچ کمیٹی کے پاس گیا نہ ہی سمری بھیجی گئی ، عدالت نے درخواست پر حکومت سندھ کو تفصیلی جواب کے لیے 15 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :