ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پہاڑ ایک حصہ بیٹھ جانے سے 9 کان کن دب گئے ،ْ

دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پہاڑ ایک حصہ بیٹھ جانے سے 9 کان کن دب گئے جبکہ دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔لیویز ذرائع کے مطابق 7 کان کن اب بھی کوئلے کی کان میں ہزاروں فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو کی کارروائیاں دن بھر جاری رہیں ،ْلیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہ رنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ متعدد کان کن ہزاروں فٹ نیچے کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی امدادی سرگرمیوں کے بعد ریسکیو کا عملہ 2 کان کنوں کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوا۔