Live Updates

عمران خان نااہلی کیس ،ْ’چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف عدالتی نظام کی توہین ہے ،ْ حنیف عباسی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:42

عمران خان نااہلی کیس ،ْ’چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف عدالتی نظام کی توہین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف جاری منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھاتے ہوئے متفرق درخواست عدالت میں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست عدالتی نظام کی توہین ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی جانب سے موقف میں تبدیلی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا بھی کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں حنیف عباسی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا پہلے موقف کو یاداشت اور غلط مشورہ کہنے کا کوئی جواز نہیں ،ْعدالت کے سامنے غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ موقف میں کہاں اور کیا تبدیلی کرنی ہے جبکہ قانون کے مطابق موقف میں درکار تبدیلی واضح کرنا ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ موقف میں تبدیلی کی اجازت دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی کے مطابق عمران خان کی درخواست عدالتی نظام کی توہین ہے اور لندن فلیٹ سے متعلق سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا گیا جبکہ عمران خان جواب میں کہہ چکے ہیں کہ نیازی سروسز بے وقعت ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی صرف لندن فلیٹ کی خریداری کیلئے بنائی گئی جبکہ فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں اور فروخت سے پہلے لندن فلیٹ کی فروخت سے ملنے والی رقم اثاثہ تھی۔

حنیف عباسی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیازی سروسز کے اکاؤنٹ میں موجود ہزاروں پاؤنڈز گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے مطابق قانونی چارہ جوئی کیلئے مختص ایک لاکھ پاؤنڈ میں سے صرف 25 ہزار سولیسٹر کو ادا ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان دوسروں پر دیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں جبکہ اپنے عمل سے خود بھی راست گوہ اور صادق و امین نہیں رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات