ہٹیاں بالا منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا ‘نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال بڑھنے لگا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ہٹیاں بالا منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال بڑھنے لگا ‘عوام علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کا مطالبہ کردیا تاکہ نوجوان نسل کو اس سے بچایا جاسکے تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاں بالا بھر منشیات فروشی کے اڈے قائم ہوچکے ہیں باالخصوص نوجوان نسل کو چرس،شراب،افیون،ہیرون کے عادی بن چکے ہیں سکول جانے والے بچے ،ڈرائیورز،نوجوان نشے کے عادی بن چکے ہیں تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے منشیات فروشوںنے جگہ جگہ اڈے قائم کررکھے ہیں جن کو اعلی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے مزید سنسنی خیز انکشافات بھی بمعہ ثبوت جلد جاری کردیئے جائیں گے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :