24اکتوبرکویوم تاسیس قومی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاجائے گا‘ڈپٹی کمشنرکوٹلی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنرکوٹلی راجہ ارشدمحمودنے کہاہے کہ24اکتوبرکویوم تاسیس قومی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاجائے گااس دن ضلع کوٹلی میںواقع مساجدمیںپاکستان وآزادکشمیرکی سلامتی وخوشحالی، دہشت گردی کے خاتمہ،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے بعدازنمازفجرخصوصی دعائیںبھی کی جائینگی۔یوم تاسیس پربھارت کے غاصبانہ قبضہ کوچھڑانے اورمظلوم کشمیریوں کواتحادویکجہتی کاپیغام دیںگے آزادی ایک بڑی نعمت ہے جس کوبے شمارقربانیاںدے کرحاصل کیاگیاہے ریاست جموںکشمیرمیںایک تحریک چلی جس کے نتیجہ میںآج ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیںآزادی ملنے کے بعدآج ہم اپنی مرضی سے زندگی کے معمولات چلارہے ہیںآزادی کی بدولت آج خطہ میںصدر،وزیراعظم،سپریم کورٹ موجودہے 24اکتوبر کویوم تاسیس مناکرمقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوں کوپیغام دینگے کہ آزادکشمیرکے عوام مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوںکی مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے یوم تاسیس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی انتظامیہ سمیت دیگرمحکمہ جات کے آفیسران بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ زندہ اقوام اپنے ہیروز اورآزادی کے دنوںکویادرکھتی ہیں24اکتوبر آزادحکومت کے قیام کایوم تاسیس ہے یہ دن ہمیںاس عزم کے ساتھ مناناچاہیے کہ مقبوضہ جموںکشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان کے لیے تمام ذرائع اورتوانائیاں بروئے کارلائیںگے 24اکتوبریوم تاسیس ضلع بھرمیںمنایاجائے گاتعلیمی اداروں میںتقریبات منعقدہونگی یوم تاسیس اورتحریک آزادی کشمیرکے موضع پرطلباء کے مابین تقاریری مقابلہ جات اورمباحثے بھی ہونگے۔

27اکتوبرکوضلع بھرکے اندریوم سیاہ بھی منایاجائے گااوربھارتی بربریت کے خلاف جلوس نکالاجائے گا24اکتوبرکوضلع بھرمیںنمازفجرکے بعدپاکستان وآزادکشمیرکی سلامتی،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمہ اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعائیںکی جائینگی۔تقریب میںسیاسی وسماجی رہنمائوںکے علاوہ وکلاء،تاجربرادری،سول سوسائٹی سمیت شہریوںکی کثیرتعدادشرکت کریگی۔

تمام آفیسران معہ سٹاف24اکتوبرکوصبح8بجے احاطہ دفترڈپٹی کمشنرمیںاپنی حاضری کویقینی بنائیں صبح8:30بجے احاطہ دفترڈپٹی کمشنرآفس میںپرچم کشائی کی تقریب منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیرقانون وبرقیات راجہ نثاراحمدخان ہونگے پولیس کاچاق وچوبنددستہ سلامی بھی پیش کریگا ۔ریسکیو1122کے اہلکاران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وناگہانی آفت کی صورت میں انسانی جانوںکوبچانے کے لیے استعدادکارکامظاہرہ بھی کرینگے۔

سرکاری ونجی اداروںپرقومی پرچم لہرائے جائیںگے۔ چوبیس اکتوبر کوتعلیمی اداروںمیںیوم تاسیس اورتحریک آزادی کشمیرکے موضوعات پرطلباء کے مابین تقاریری مقابلہ جات اورمباحثے بھی ہونگے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ سپورٹس ا س دن کی مناسبت سے فٹ بال،کرکٹ میچ بھی منعقدکروائے گا۔آزادی بڑی نعمت ہے اس کی قدروقیمت وہی جانتے ہیںجنہوںنے لازوال قربانیاںدی ہیںہمارے اسلاف کی زندہ کھالیں اتاری گئیں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوںنے کہاکہ آج ہم جن فضائوںمیںپرسکون سانس لے رہے ہیںاوراپنی مرضی سے اپنی زندگیاں گزاررہے ہیںان کے لیے اسلاف نے بہت بڑی بڑی قربانیاںدی ہیں۔