لینڈ سلائیڈنگ ‘ لنک روڈ بلگراں کالج کھنڈرات میں تبدیل

گاڑیاں تو درکنا ر طلبہ کا پیدل گزرنا بھی محال‘حکومت سے سڑک بحال کرنیکا مطالبہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لینڈ سلائیڈنگ ‘جگہ جگہ پتھروں اورملبے کے ڈھیر ‘بلگراں کالج کی لنک روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ۔ طلبہ کو کالج آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا۔ سڑک کو بحال کرنیکا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلگراں کالج سے گہنڈی اور دھنی بمبیاں جانے والی لنک روڈ لیڈ سلائیڈنگ کے باعث جا بجا ملبے اور پتھروں سے بھرا پڑا ہے۔جس کی وجہ سے گاڑیوں کاگزرنا تو درکنار طلبہ اور عوام کے پیدل چلنے کا راستہ بھی نہیں ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو فوری بحال کیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :