آرایچ سی دھنی کا عملہ آن ڈیوٹی‘ مریض پریشان‘ عوام کا شدیدحتجاج

ایک درجن سے زائد سٹاف آن ڈیوٹی ہے ‘بعض پروموٹ ہو کردیگر مراکز صحت میں چلے گئے‘ روزانہ سینکڑوں مریض بغیر علاج کے واپس وزیراعظم ‘وزیرصحت اور سیکرٹری صحت عامہ عملہ فوری حاضرکرائیں ورنہ شاہراہ نیلم بند کرکے احتجاج کرینگے‘اہل علاقہ کی دھمکی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رورل ہیلتھ سینیٹر(آر ایچ سی) دھنی میں عملہ کی شدید کمی‘ ایک درجن سے زائد سٹاف آن ڈیوٹی کردیا گیا‘بعض پروموٹ ہو کردیگر مراکز صحت میں چلے گئے۔ ہسپتال میں ہو کا عالم ‘ مریض بغیر چیک اپ خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور‘ اہل علاقہ کا محکمہ صحت کیخلاف شدید احتجاج ‘ وزیراعظم ‘وزیرصحت اور سیکرٹری صحت عامہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

شاہراہ نیلم جام کرنے کی دھمکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی دھنی کا ایک درجن سے زائد سٹاف گزشتہ کافی عرصہ سے آن ڈیوٹی ہے ۔ موجود ہ سٹاف میں لیبارٹری ٹیکنیشن شبیر بیگ کو پرموٹ کرتے ہوئے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ محبوب اعوان کو پرموٹ کرتے ہوئے ڈنہ تعینات کردیا گیاہے۔ روزانہ سینکڑوں مریض مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں۔معززین علاقہ سید قلندر نقوی اور دیگرنے وزیراعظم ‘وزیرصحت اور سیکرٹری صحت عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی دھنی کے عملہ کو فی الفور حاضر کیا جائے اگرعملہ کو جلد حاضرنہ کیا گیا تو شاہراہ نیلم بند کرکے احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :