امت مسلمہ کا عروج علم جہاد بلند کرنے میںہے،مسلمان دنیامیں غلام بننے کیلے نہیں بلکہ حکمران بننے کیلئے آیا تھا

امیر انصارالامہ جموںو کشمیر مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) امت مسلمہ کا عروج علم جہاد بلند کرنے میںہے،مسلمان دنیامیں غلام بننے کیلے نہیں بلکہ حکمران بننے کیلے آیا تھا ان خیالات کا اظہار امیر انصارالامہ جموںو کشمیر مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا انہوں نے کہا امت مسلمہ کا عروج ولم جہاد بلند کرنے میں ہے،امت مسلمہ جہاد چھوڑنے کی وجہ سے ذلت کا شکار ہو گی تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمان اللہ توالیٰ کے احکامات اور حضورﷺکے طریقہ کے مطابق زندگی گزار رہا تھا اور جہاد فی سبیل اللہ سمیت تمام احکامات الہی کو حضور ﷺکے مقدس اور نورانی طریقہ کے مطابق بسر کر رہا تھا تو کامیاب وکامران تھا مگر جب سے اس امت نے احکامات الہیہ سے رو گردانی شروع کی اور جہا دجیسے مقدس فریضہ کو ترک کر دیا تو یہ امت اجتماعی طور پر تنزلی و زلت کا شکار ہو گی ،انہوں نے کہا اس وقت ایل او سی پر آے دن بھارتی افواج کی طرف سے گولہ باری افغانی اور امریکی افواج کی طرف سے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے،بھارت اپنے ایجنٹو ں کے زریعہ دہشت گردی کروا رہا ہے،انہوں نے کہا ایل او سی پر انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاے ،

متعلقہ عنوان :