شہبازشریف،شاہدخاقان اورسعدرفیق سمیت سب مسلم لیگ چھوڑجائیں گے،شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:02

شہبازشریف،شاہدخاقان اورسعدرفیق سمیت سب مسلم لیگ چھوڑجائیں گے،شیخ ..
راولپنڈی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ میں انتشار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں،کچھ دن ٹھہر جائیںشہبازشریف،شاہدخاقان اورسعدرفیق سمیت سب مسلم لیگ چھوڑجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اینٹیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔کچھ دن ٹھہر جائیں،سعد رفیق اور شاہد خاقان بھی نکلیں گے۔میں نے نہیں کہا تھا کہ میں آپ کی جڑوں میں بیٹھ جاوں گا۔دکھ ہوتا ہے کوئی شرم اور حیا ہوتی ہے ۔میں نے کہا تھا کہ پانامہ سے تابوت بھی نکلے گا اور ثبوت بھی ۔حدیبیہ پیپر مل کیس مدر آف آل کرائم ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف چور اور خائن ہے۔

اتناپروٹوکول وزیراعظم کونہیں دیاجاتاجتناشہزادی مریم کو مل رہاہے۔جعلی دستاویزات میں ان کو فوری سزا ہو سکتی تھی۔سپریم کورٹ نے ابھی بھی نواز شریف کا لحاظ کیا ہے۔اسحاق ڈار کے بیٹوں کو دبئی میں کمیشن دی گئی۔یہ لوگ کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں آئے گا۔آج شیخ شید قومی اسمبلی نہیں بلکہ پورے پاکستان پر چھایا یوا ہے ۔پاکستان میں اسلام کے خلاف کوئی سازش نہیں ہونے دوں گا اسلام ہے تو پاکستان ہے ۔

ہمارے حالات یہ ہیں کہ لیڈروں کے بچے باہر ہوتے ہیں اور عوام کے بچے سڑکوں پر ۔اسحاق ڈاراورخاقان عباسی کوچیلنج کرتاہوںٕ میرے سامنے آکر بات کرلیں۔میں شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے سوالات کا جواب دے دے اگر اس نے میرے سوالات کا جواب سے دیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔