امریکہ کا افغانستان میں ایک اورڈرون حملہ،12 شدت پسند ہلاک ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:02

امریکہ کا افغانستان میں ایک اورڈرون حملہ،12 شدت پسند ہلاک ہوگئے
کابل (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر2017ء ) : امریکا نے افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی تیزکردی ہے، امریکا نے پاک افغان سرحد پرافغانستان کے علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ کردیا ہے،جس کے نتیجہ میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے افغان صوبے پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرایک اورڈرون حملہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں،امریکا کی جانب سے رواں ہفتے میں پاک افغان سرحد پرپانچواں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ 4ڈرون حملوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارکے سربراہ عمرخالد خراسانی سمیت 40کے قریب دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی کرہوگئے ہیں۔امریکا نے تمام ڈرون حملے پاک افغان سرحد پرافغانستان کی حدودمیں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیے ہیں۔ ڈرون حملوں کے نشانے میں متعدد دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملے خفیہ انٹیلی جنس شیئرنگ کی بنیاد پرکیے جارہے ہیں۔