امریکاآئی این ایف معاہدے سے نکلا تو ہم بھی دستبردار ہو جائیں گے، پوٹن کی دھمکی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:22

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکااگردرمیانے فاصلے پرمار کرنے والے جوہری معاہدے سے نکلا تو ہم بھی دستبردارہونے کا سوچیں گے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی شہر سوچی میں منعقدہ ’’والدائی‘‘ فورم سے خطاب کے دوران پوٹن نے کہا کہ ہم نے آئی این ایف کی تمام قراردادوں کا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہوا تو ہم بھی ایسا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ معاہدہ سوویت یونین کے آخری صدرمیخائل گوربا چوف اور امریکی سابقہ صدر رونالڈ ریگن کے درمیان 1987 ء میں طے ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :