شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد ختم ہو جائے گا، روسی وزیر خارجہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:22

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق لاروف نے اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شام اسٹیفن ڈی مستورا سے ماسکو میں ملاقات کے دوران کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف آپریشن اس وقت آخری مراحل میں ہے اور داعش اور النصرہ کے خلاف کمر بستہ تمام فریقین کی کوششوں سے دہشتگردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاروف کا یہ بھی کہنا تھا کہ شامی بحران کے سیاسی حل کے لئے روس کا تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :