ْمرغیوں کا وزن بڑھانے کیلئے خطر ناک فیڈ استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:13

ْمرغیوں کا وزن بڑھانے کیلئے خطر ناک فیڈ استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مرغیوں کا وزن بڑھانے کیلئے خطر ناک فیڈ استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ اس فیڈ میں خطرناک وائرس ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدموقف اختیار کیا مرغیوں کا وزن بڑھانے کیلئے انتہائی خطر ناک فیڈ استعمال کی جاتی ہے۔

جس میں کئی خطرناک قسم کے وائرس کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جو انسانی صحت کیلئے بے حد نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایک خصوصی سیل بنائے جو مرغی خانوں کی چیکنگ کرے اور جو لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے کارخانے سیل کیے جائیں۔